Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA) Jobs 2026: 1010+ Pera Force Vacancies For Sergeant (BS-07)

اگر آپ پنجاب میں ایک شاندار اور باوقار سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں، تو آپ کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔ گورنمنٹ آف پنجاب نے Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA) کے تحت پیر فورس (Pera Force) میں سارجنٹ (Sergeant - BS-07) کی خالی اسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ ان جابز کے لیے پنجاب کے مخصوص اضلاع کے مرد اور خواتین دونوں امیدوار آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس بلاگ میں ہم آپ کو عمر کی حد، تعلیمی قابلیت، جسمانی معیار (Physical Standards) اور اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ کار بتائیں گے۔ 


Pera Force Jobs 2026 Summary (بنیادی معلومات)

تفصیلات (Details) معلومات (Information)
ادارے کا نام پنجاب انفورسمینٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA)
پوسٹ کا نام سارجنٹ (Sergeant - BS-07)
کل آسامیاں 1010 سیٹیں
تعلیمی قابلیت FA / F.Sc / ICS / I.Com (انٹرمیڈیٹ)
عمر کی حد 18 سے 26 سال
جنس (Gender) مرد اور خواتین (دونوں اہل ہیں)

Eligibility Criteria (اہلیت کا معیار)

پیر فورس (Pera Force) میں سارجنٹ کی بھرتی کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے درج ذیل سخت جسمانی اور تعلیمی معیار مقرر کیا گیا ہے، جس پر پورا اترنا لازمی ہے:

1. تعلیمی قابلیت (Qualification):

امیدوار کے پاس کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ (BISE) سے انٹرمیڈیٹ (FA, F.Sc, ICS, I.Com) یا اس کے مساوی تعلیم ہونی چاہیے ڈگری ہونی چاہیے۔

2. مردوں کے لیے جسمانی معیار (Physical Standards for Males):

  • قد (Height): کم از کم 173 سینٹی میٹر (173 cm) ہونا لازمی ہے۔
  • BMI: 27 یا اس سے کم ہونا چاہیے۔
  • چھاتی (Chest): بغیر پھیلاؤ کے 32 انچ اور پھیلاؤ کے ساتھ ساڑھے 34 انچ (34.5) ہونا لازمی ہے۔ (2 انچ کا پھیلاؤ لازمی ہے)۔
  • دوڑ (Running Test): 1 میل (One Mile) کی دوڑ زیادہ سے زیادہ 07 منٹ میں مکمل کرنی ہوگی۔

3. خواتین کے لیے جسمانی معیار (Physical Standards for Females):

  • قد (Height): کم از کم 162 سینٹی میٹر (162 cm) ہونا لازمی ہے۔
  • BMI: 27 یا اس سے کم ہونا چاہیے۔
  • دوڑ (Running Test): 1 میل (One Mile) کی دوڑ زیادہ سے زیادہ 11 منٹ میں مکمل کرنی ہوگی۔
اہم نوٹ (Medical Conditions): دونوں مرد اور خواتین امیدواروں کی نظر چشمے کے ساتھ 6/6 ہونی چاہیے۔ کلر بلائنڈ (Color Blind) امیدوار اس نوکری کے لیے نااہل تصور کیے جائیں گے۔

District-Wise Vacancies (اضلاع کے لحاظ سے سیٹیں)

آفیشل اشتہار کے مطابق، یہ آسامیاں پنجاب کے مخصوص اضلاع کے ڈومیسائل ہولڈرز کے لیے ہیں جن کی تقسیم درج ذیل ہے:

لاہور: 500 سیٹیں
راولپنڈی: 150 سیٹیں
ملتان: 90 سیٹیں
فیصل آباد: 90 سیٹیں
بہاولپور: 50 سیٹیں
گوجرانوالہ: 50 سیٹیں
ڈی جی خان: 50 سیٹیں
سرگودھا: 50 سیٹیں
ساہیوال: 50 سیٹیں
گجرات: 50 سیٹیں

* نوٹ: صرف متعلقہ اضلاع کے رہائشی ہی اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔ میرٹ کا تعین ڈسٹرکٹ کیڈر کی بنیاد پر کیا جائے گا۔


How to Apply Online for Pera Force Jobs (اپلائی کرنے کا طریقہ)

ان آسامیوں کے لیے درخواست دینے کا عمل مکمل طور پر آن لائن ہے، آپ نیچے دیے گئے مراحل پر عمل کر کے اپنا فارم جمع کروا سکتے ہیں:

  1. سب سے پہلے پنجاب جاب پورٹل کی آفیشل ویب سائٹ jobs.punjab.gov.pk پر جائیں۔
  2. اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے نہیں بنا ہوا، تو "Register" پر کلک کر کے نیا اکاؤنٹ بنائیں۔
  3. لاگ ان کرنے کے بعد اپنی تمام تعلیمی اور ذاتی معلومات درست طریقے سے فراہم کریں۔
  4. مطلوبہ دستاویزات، ڈومیسائل، شناختی کارڈ اور حالیہ تصویر اپ لوڈ کریں۔
  5. "Punjab Enforcement and Regulatory Authority (PERA) - Sergeant" کی جاب سرچ کریں اور اپلائی بٹن پر کلک کریں۔

آن لائن فارم جمع کروانے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں:

CLICK HERE TO APPLY NOW

پنجاب جاب پورٹل کے ذریعے براہ راست فارم سبمٹ کریں۔ اواخر تاریخ سے پہلے اپلائی کرنا یقینی بنائیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Bank Alfalah Paid Internship 2026 for Persons with Disabilities (PWDs) – Apply Online

Apni Chhat Apna Ghar Program 2026: Online Apply & Registration Portal